کراچی ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

کراچی ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن کے ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق عام انتخابات 2018 کے لیے کراچی سمیت سندھ بھرسے انتخابی معرکہ میں اترنے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کے سلسلہ جمعہ کوبھی جاری رہاجمعہ کوتحریک لبیک پاکستان کے امجد خان نے این اے 246، ایم ایم اے کے مولانا شیریں محمد نے این اے 250 ،ایم.کیو ایم کے عارف خان ایڈوکیٹ نے این اے 254 ، ایم کیو ایم بہادر آباد کے عبدالحسیب نے پی ایس 123 اور 125 ، سول سوسائٹی کے ورکر جبران ناصر نے این اے 247 اور پی ایس 111 سے نامزدگی فارم جمع کرائے واضح رہے کہ این اے 247 پر پی ایس پی کے مصطفی کمال اور پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عارف علوی بھی نامزدگی فارم جمع کراچکے ہیں ،پی ایس 111 پر جبران ناصر کے مدمقابل تحریک انصاف کے عمران اسماعیل نے نامزدگی فارم جمع کرائے پیپلز پارٹی کے سردار خان نے پی ایس 106 گارڈن ،پی ایس پی کے سہیل خان آفریدی نے پی ایس 123، ایم ایم اے کے محمد عامر نے این اے 255 ،ایم کیو ایم کے ڈاکٹر محمد اسماعیل نے پی ایس 120 ، تحریک لبیک کے غلام رضا نے پی ایس 130 سے کاغذات،اے این پی کے ارسلا خان نے این اے 255 ،پی ٹی آئی کییوسف الرحمان نے پی ایس 114 ،ایم کیو ایم کے کامران اختر نے این ا ے 249 اور پی ایس 115، ایڈوکیٹ عظمی سعید نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے پی ایس 106 اورامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے این اے 247 اور پی ایس 129 اورپی ٹی آئی کے شاہنواز جدون نے پی ایس 113 کیماڑی ،عار ف خان نے این اے241 اور 254 اور پی ایس 100 ،ایم کیو ایم کے سید سردار احمد نے پی ایس 97 کورنگی ،مسلم لیگ نون کے سہیل بیگ نوری نے این اے 250 اور پی ایس 119 ،تحریک تحفظ پاکستان کے محمد ارشد تقوی نے پی ایس 92 ،مسلم لیگ نون کے علی اکبر گجر نے این اے 249 اور پی ایس 116 ،ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے نشاط ضیا نے این اے 239 اور پی ایس 92 ، ایم کیو ایم کے سلمان مجاہد بلوچ نے این اے 249 اور پی ایس 115 ،ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین این اے 254 ، اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے این اے 238 ملیر سابق صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضء بلوچ نے پی ایس 88 ملیر ،پیپلزپارٹی کیسردارخان نیپی ایس 106گارڈن،سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مقابل سلیم ضیا کو میدان میں اتار دیا ہے سلیم ضیا نے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیاسی نشست ہر مسلم لیگ نون کے آدم اسحاق سنگھار متبادل امیدوار ہونگے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے آزاد امیدوار علی نواب ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق کمشنر کراچی محمد جاوید حنیف بھی امیدوار ہیں جبکہ این اے 247 پر پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز میمن اور آزاد امیدوار عبدالجلیل نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس حلقے پر مصطفی کمال، ڈاکٹر عارف علوی، جاوید حنیف، افنان اللہ خان اور عبدالعزیز میمن ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگیالیکشن کمیشن کے ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اب 11 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں اور اسی روز امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی اور امیدوار 29 جون تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 جون کو جاری ہوگی