کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث جمعہ کو موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آج(ہفتہ ) بھی مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ کوکم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری اور ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈکیا گیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 23 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے شہر میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے

Back to Co

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...