علامہ رشید ترابی کے پوتے دانش ترابی پیپلزپارٹی میں شامل

علامہ رشید ترابی کے پوتے دانش ترابی پیپلزپارٹی میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) برصغیر کے ممتاز عالم دین اور خطیب علامہ رشید ترابی مرحوم کے پوتے اور ملک کے معروف شاعر نصیر ترابی کے صاحبزادے دانش ترابی نے جمعہ کو میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی اور پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی سے ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دانش ترابی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں اور ویژن سے وہ بہت متاثر ہیں اور اس لئے بلاول بھٹو زرداری کے فکر فلسفہ سوچ اور پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اور بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو ملک میں بسنے والے تمام طبقوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ اس موقع پر سعید غنی اور وقار مہدی نے دانش ترابی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کیا اور مبارکباد پیش کی اور اس امید کااظہار کیا کہ دانش ترابی کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت حاصل ہوگی اور دانش ترابی پارٹی کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں معاون اور مدد گار ثابت ہونگے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...