سیاسی قائدین کا ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

سیاسی قائدین کا ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان الیکشن 2018 میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے متعدد حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 3 صوبوں پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے میدان میں اتریں گے۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار، جو ٹکٹ تقسیم کرنے والے پارلیمانی بورڈ میں شامل تھے نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای سندھ میں لاڑکانہ اور کراچی جبکہ خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے امیدوار ہوں گے۔انہو ں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا بھی نواب شاہ سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے حصہ لینے کا ارادہ تھا تاہم انہوں نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اس حوالے سے جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام جنرل سیکریٹری احسن اقبال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بھی پارٹی کے رہنماؤں نے ایک سے زائد نشستوں سے انتخابات میں حصہ لینے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست کے علاوہ ڈیرہ غازی خان سے حلقہ این اے 192 سے کاغذات جمع کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق عمران خان کا کراچی، لاہور، میانوالی، راولپنڈی اور بنوں سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کھڑے ہونے کا ارادہ ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...