سندھ میں ڈرامائی تبدیلی،محمد میاں سومرو پی ٹی آئی میں شامل

سندھ میں ڈرامائی تبدیلی،محمد میاں سومرو پی ٹی آئی میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی،کئی برسوں سے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سومرو فیملی ایک بارپھرسیاسی طورپرسرگرم ہوگئی ہے اورسابق نگران وزیراعظم، گورنر سندھ و چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے حصہ لینے کااعلان کردیا ہے ۔ سومروفیملی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد میاں سومرو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر این اے 196جیکب آباد سے میدان میں اتریں گے اس سلسلہ میں پی ٹی آئی قیادت سے ان کے معاملات طے پاگئے پی ٹی آ چیئرمین عمران خان نے ٹیلیفون کرکے ان کا خیر مقدم کیا اور بنی گالا آنے کی دعوت بھی دی وہ آئندہ چندروزمیں بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کرینگے محمد میاں سومرو جیکب آباد کی قومی اسیمبلی کی نشست سے پیپلز پارٹی کے اعجازجکھرانی کا مقابلہ کرینگے ماضی میں جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے والا سومرو خاندان پیپلز پارٹی کوٹف ٹائم دے سکتا ہے محمد میاں سومرو کو پی ٹی آئی میں لانے کیلئے عمران خان کے ایک قریبی ساتھی نے اہم کردار ادا کیاہیپی ٹی آئی جیکب آباد سٹی کے صدر اور سومرو برادری کی اہم شخصیت مولا بخش سومرو نے محمد میاں سومرو کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول