دریا ئے نیلم میں ڈو بنے والے طا لبعلم معظم کی 27روز بعدنعش برآمد

دریا ئے نیلم میں ڈو بنے والے طا لبعلم معظم کی 27روز بعدنعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (آئی این پی)نیلم ویلی دریا ئے نیلم میں ڈو بنے والے چو تھے طا علم کی نعش 27روز بعدجا ئے وقو عہ سے 30کلو میٹر دور سے ملی۔ تفصیلات کے مطا بق نجی کالج کے طا لب علم مطا لیا تی دورے پر نیلم ویلی گئے ہو ئے تھے 13 مئی کو جا گراں جا گراں نالے کے پل پر سیلفیاں بنا تے ہو پل ٹوٹ گیا تھا اس حا دثے میں فیصل آباد کے رہا ئشی 5طا لب علم حماد، شا ہزیب عبداالرحمان ،معظم اور راشد ڈوب گئے تھے 3طا لبعلموں کی نعشیں مل گئی تھیں دو بنے والے چو تھے طا لب علم معظم کی نعش 27روز بعد جا ئے وقوعہ سے 30کلو میٹر دور نوسیری کے قریب سے ملی جبکہ پانچویں طا لب علم کی راشد کی نعش تاحال نہیں ملی گز شتہ روز دریائے نیلم میں ڈو بے والے معظم کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی مرحوم کو درجنوں سوگواروں کی موجو دگی میں آبا ئی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جنازے میں نیلم ویلی حا ثے میں ڈو بنے والے تما م طا لبعلموں کے اہل خا نہ نے شرکت کی ڈو بنے والے پانچوے طا لب علم راشد جسکی نعش تا حال نہیں ملی جنازے میں شرکت کے وقت غم سے نڈھال تھے جنا زے کے موقہ پر انتہا ئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
نعش برآمد