نگراں حکومت کسی سے مذاکرات یا معاہدے کرسکتی ہے نہ ہی کوئی اہم فیصلہ صدر نے گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی

نگراں حکومت کسی سے مذاکرات یا معاہدے کرسکتی ہے نہ ہی کوئی اہم فیصلہ صدر نے ...

اسلام آباد(آن لائن) نگراں کابینہ کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا تعین کر دیا گیا۔ نگراں حکومت اہم فیصلے کرسکتی ہے نہ ہی کسی ملک یا عالمی ادارے کے ساتھ مذاکرات یا معاہدہ، صدر مملکت نے گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی، آئی ایم ایف یا ورلڈبینک سے مذاکراتی عمل کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیاہے۔نگراں وزیراعظم کی سفارش پر کابینہ ڈویڑن نے نگراں کابینہ کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا تعین کر دیا۔نگراں حکومت صرف روزمرہ کے امور سر انجام دینے کی ہی مجاز ہو گی۔کابینہ ڈویڑن کے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژن کو بھجوائے گئے ہدایت نامہ میں کہاگیاہے کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن سے ہرقسم کاتعاون کرنے اور مدد دینے کی پابند ہوگی، نگراں حکومت فردواحد سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ غیرجانبدارانہ رویے کی پاسداری کرے گی۔

نگرا ن حکومت

مزید : کراچی صفحہ اول