جے یو آئی اور جے آئی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

جے یو آئی اور جے آئی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، مجلس عمل کے دو بڑی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کے اُمیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات جمع کر کے الگ الگ پریس کانفرنس کئے۔ اپنے منشور سے عوام کو آگاہ کیا۔ فاٹا میں مجلس عمل بحال ہونے تک الیکشن مہم علیحدہ علیحدہ جاری رکھنے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے نامزد اُمید وار مولانا غلام محمد صادق نے جے یو آئی امیر مولانا محمد عارف حقانی کی سربراہی میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے جس اُمید وار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم پوری مہمند ایجنسی جمعیت علمائے اسلام کی تنظیم بھر پور حمایت اور ہر قسم کی قربانی دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مجلس عمل فاٹا میں بحال نہیں ہوا ہے۔ اس لئے ہم اپنا الیکشن مہم علیحدہ علیحدہ چلائینگے۔ جبکہ جماعت اسلامی کے امیر محمد سعید خان کے ہمراہ ملک عظیم ، ملک فردوس، ملک خاندان ، تمام تحصیلوں پنڈیالئی، پڑانگ غار، حلیمزئی، خویزئی، بائیزئی، صافی ، ترکزئی اور امبار کے کارکنوں نے پریس کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے 20 رکنی ایجنڈاپیش کیا۔ جس میں مہمند ڈیم کی تعمیر، مہمند کو سی پیک کے ساتھ منسلک کرنا، اسلامی نظام کا قیام، فاٹا کے 110 ارب روپے پیکیج کے ترقیاتی منصوبے، مسمار شدہ گھروں کی دوبارہ آبادکاری، بلاک شناخٹی کارڈز کی بحالی اور نادرا سمیت ہر سرکاری و غیر سرکاری دفتر میں لوگوں کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس بار الیکشن میں جماعت اسلامی کامیاب ہوگا۔ دونوں مذہبی پارٹیوں کے عہدیداروں نے اپنے اپنے اُمید واروں کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔