پورن،بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئے

پورن،بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئے

پورن(نامہ نگار) بجلی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف پورن کے عوام ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئے رمضان المبارک میں ناروالوڈشیڈنگ ظلم ہے فوری بند کیا جائے عوام کا واپڈا سے لوڈشیڈنگ ختم کرکے وولٹیج پورا کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید علی کے کال پر پورن سب ڈویژن کے عوام سڑکوں پر نکل آئے عوام نے واپڈاسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو بے جا تنگ کرتے ہیں اور جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کرتے ہیں جبکہ مذید ظلم یہ ہے کہ اگر بجلی ہوبھی توکم وولٹیج کیوجہ سے کام نہیں کرتامظاہرے سے جاوید علی،مولانا نورخان،محمد زادہ ،احسان اللہ،دایان غفار خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ گریڈ سٹیشن سے ہمارے ذمہ داران نے بجلی مالم جبہ اور دیگر علاقوں کودیا ہے جس کیوجہ سے پورے پورن سب ڈویژن میں لووولٹیج کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ شانگلہ سے مطالبہ کیا کہ اگر مالم جبہ لائن کو غوربند گریڈ سٹیشن سے نہیں کاٹا گیا تو پھر ہم اپنے حقوق لینا اچھی طرح جانتے ہیں لہٰذا ضلعی انتظامیہ سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس کے خلاف نوٹس لیں کیونکہ یہ صرف ہمارا نہیں بلکہ اپ لوگوں کا بھی مسئلہ ہے انہوں نے مذیدکہا کہ پورے سب ڈویژن میں ناروالوڈشیڈنگ اور لو وولٹیج کیوجہ سے پانی کا بھی سخت قلت پیدا ہوگیا ہے جس کیوجہ سے مساجد میں نمازیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے انہوں نے کہا اگر3دن کے اندر اندر لوڈشیڈنگ کا یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو پھر ہم سڑکوں پر دوباہ نکلینگے اور اس وقت تک احتجاج جاری رکھینگے جب تک مسئلہ کا حل نہ نکالا جائے کسی بھی نقصان کی صورت میں ذمہ داری واپڈا پر عائد ہوگیآخر میں اے سی پورن نے یقین دلایا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کا یہ مسئلہ جلد ازجلد حل ہوجائیگا لہٰذا اپ لوگ اپنا احتجاج ختم کریں یقین دہانی پر مظاہرین نے پرامن احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول