احتساب عدالت میں بجلی چلی گئی ، نواز شریف دو گھنٹے پسینے میں شرابور بیٹھے رہے

احتساب عدالت میں بجلی چلی گئی ، نواز شریف دو گھنٹے پسینے میں شرابور بیٹھے رہے

اسلام آباد ( آن لائن )میاں نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر بجلی چلی گئی ۔ نواز شریف دو گھنٹے پسینے میں شرابور عدالت میں بیٹھے رہے اور اخبار سے دیسی پنکھا کرتے رہے۔ گرمی کی وجہ سے انہوں نے گلے میں ڈالااٹالین مفلر بھی اتار دیا اور اسے اپنے اسسٹنٹ شکیل اعوان کو دے دیا۔ ساڑھے دس بجے سماعت میں وقفہ ہوا تو میاں نواز شریف کو جانے کی اجازت ملی۔

بجلی چلی گئی

مزید : کراچی صفحہ اول