مٹہ بازار کیساتھ واپڈا والوں کی زیادتی اور ظلم مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں:محمد زبیر

مٹہ بازار کیساتھ واپڈا والوں کی زیادتی اور ظلم مزید برداشت کرنے کو تیار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (نمائندہ پاکستان) اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر اور جنرل سیکرٹری عثمان غنی نے کہا ہے کہ وہ مذید مٹہ بازار کیساتھ واپڈا والوں کی زیادتی اور ظلم برداشت کرنے کو تیار نہیں جو کام اس وقت واپڈا والوں نے مٹہ بازار سمیت مٹہ تحصیل کیساتھ شروع کی ہے یہ سلوک رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غیر مہذبوں کی ممالک میں بھی نہیں ہوتی اگر واپڈا والوں نے پیرکے روز تک اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو پھر منگل کی روز گیارہ بجے مٹہ چوک میں شدید احتجاجی مظاہرہ ہوگی جس میں ائندہ کیلئے لائحہ عمل کا اعلان بھی کی جایئگی انہوں نے کہا کہ اس احتجاجی مظاہرے میں تمام عوام اور تمام سیاسی جماعتوں سمیت مٹہ تحصیل اور مٹہ بازار کے تاجر برادری بھر پور شرکت کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت مٹہ بازار سمیت مٹہ تحصیل کی عوام کیساتھ واپڈا والوں نے سوتیلی ماں والی سلوک شروع کیا ہے جو مذید قابل برداشت نہیں کیونکہ واپڈا والوں کی نارواء سلوک سے اس وقت مٹہ بازار میں تمام کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے جبکہ روزہ داروں کو بھی افطاری اور سحری کیساتھ نماز تراویح میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ جو سلوک اس وقت واپڈا والوں نے مٹہ میں شروع کیا ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں یہ سلوک کسی غیر مذھب ملک میں بھی مسلمانوں کیساتھ نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کی نارواء لوڈ شڈنگ سے پوری مٹہ تحصیل میں پینے کی پانی کا ایک شدید بحران پیدا ہوچکا ہے اور روزہ دار افطاری کیلئے پینے کی پانی کی تلاش کرکے افطاری کرتے ہیں جو ذمہ دار احکام اور واپڈاوالوں کیلئے شرم کی بات ہے انہوں نے کہا کہ اگر واپڈا والوں نے پیر کی روز تک مٹہ بازار سمیت مٹہ تحصیل کیساتھ اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو پھر منگل کی روز صبح گیارہ بجے مٹہ چوک میں واپڈا کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ ہوگی جس میں تاجر برادری کیساتھ تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندہ گان بھی شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور تمام لوگوں کو اس مظاہرے میں شرکت کریں انہوں نے کہا کہ اس احتجاجی مظاہرے میں ائندہ لائحہ عمل کا بھی اعلان کرینگے