ملک نوشاد خان ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی

ملک نوشاد خان ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی

چارسدہ (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی کونسل کے رکن ملک نو شاد خان خاندان اور ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی ہو گئے ۔ مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل ساتھیوں کے مشاورت سے وضع کرینگے ۔ ہمارے خاندان نے باچا خان سے لیکر ایمل ولی خان تک پارٹی کاز کیلئے ایک صدی تک خدمات سر انجام دیئے مگر اب پارٹی کے ساتھ چلنا مشکل ہو رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی کونسل کے رکن ملک نو شاد خان آف بہادر کلے خاندان اور ساتھیوں سمیت پارٹی کے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ۔اس حوالے سے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے ملک نو شاد خان نے کہا کہ ہمارا خاندان گزشتہ ایک صدی سے باچا خان کی تحریک سے وابستہ آرہا ہے اور باچا خان سے لیکر ایمل ولی خان تک پارٹی کاز کیلئے ہر اول دستے کا کر دار ادا کیا مگر اب اے این پی کے ساتھ چلنا مشکل ہو رہا ہے اس لئے وہ خاندان اور دوستوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہو نے کا اعلان کر تے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے خاندان اور ساتھیوں کا اجلاس بہت جلد طلب کیا جائیگا جس میں اہم فیصلے کئے جائینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر