پورن ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے مختلف بازاروں پر چھاپے

پورن ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے مختلف بازاروں پر چھاپے

پورن(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر زبیر خان اور اے سی زمین خان مہمند کے خصوصی ہدایات پر فوڈ انسپکٹر شمس القمر ترند اور تحصیلدار پورن حسنین خان کا بازار الوچ پر چھاپہ بڑی تعداد میں مضر صحت اور غیر معیاری پاپڑ قبضے میں لئے گئے بازار میں سبزی فروشوں ،فروٹ فروشوں اور جنرل سٹور مالکان کے خلاف بھی کاروائیاں عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل انتظامیہ پورن نے فوڈ انسپکٹر شانگلہ کے ہمرا الوچ بازار پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران انہوں نے کئی دکانوں کے گوداموں سے بڑی تعداد میں انتہائی مضر صحت اور غیر معیاری پاپڑ کو اپنے قبضے میں لیا جو عوام کے بار بار شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ حرکت میں آگئی جس کیوجہ سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی عوام کا کہناتھا کہ یہ پاپڑ بچوں میں بیماریاپھیلارہے ہیں لہٰذا ائندہ دکانداروں کیساتھ کسی قسم کا کوئی رعایت نہ کیا جائے اسی طرح بازار کے دیگر دکانداروں کے خلاف بھی کاروائیاعمل میں لائی گئی اور سبزی فروشوں کا کیساتھ نرخ نہ ہونے اور گرانفروشی پر بھی جرمانے عائد کئے گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر