رستم ،ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی

رستم ،ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی

رستم(نمائندہ پاکستان)ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان بحق دو افراد شدید زخمی ، ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کر دیئے ۔ واقعات کے مطابق رستم بونیر روڈ پر چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہونے سے سامنے دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار عبد الباسط ولد فاروق علی شاہ ساکن اسماعیلہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عاصم علی ولد حسن شاہ ساکن اسماعیلہ اور جاوید ولد غلام نبی ساکن کلام آباد شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...