رستم ،ختم دورہ تفاسیر القرآن 10 جون کو ہوگا

رستم ،ختم دورہ تفاسیر القرآن 10 جون کو ہوگا

رستم(نمائندہ پاکستان) ختم دورہ تفاسیر القرآن 10جون کو بڈھ بیر جبکہ 12جون کو نواں کلی رستم میں پڑھائیں جائینگے ۔ پریس سیکرٹری ابو عمیر عتیق الرحمان خاکسار کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں جماعتہ الشاعت التوحید و سنت علیٰ منہاج السلف الصالحین کے زیر اہتمام دورہ تفاسیر القرآن شروع ہو چکے ہیں جو 25رمضان 10جون بروز اتوار جامعہ عربیہ سیپن چوک بڈھ بیر پشاورمیں شیخ القرآن و الحدیث علامہ سید عبدالسلام رستمی کے فرزند مفتی ابو سعید رستمی ختم دورہ تفسیر القرآن پڑھائینگے جبکہ27رمضان 12جون بروز منگل کو جامعہ تعلیم القرآن نواں کلی رستم میں میں شیخ القرآن والحدیث عبد البصیرالمدنی ختم دورہ تفسیر القرآن پرھائیں گے۔ تمام احباب القرآن سے اس بابرکت محفلوں میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر