ڈیرہ سے قیمتی چکور کی سمگلنگ ناکام،ایک گرفتار

ڈیرہ سے قیمتی چکور کی سمگلنگ ناکام،ایک گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے ڈی ایف او سردارسجیل خان بلوچ کی قیادت میں درابن چیک پوسٹ پرکامیاب کاروائی کے دوران ژوب سے پشاور موٹرکار کے ذریعے 120قیمتی چکور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ‘پکڑے گئے قیمتی چکور نیشنل وائلڈ لائف پارک شیخ بدین میں چھوڑ دیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے ڈی ایف او سردارسجیل خان بلوچ کو اطلاع ملی کہ ایک سمگلر ژوب سے پشاورقیمتی چکورسمگل کر رہاہے اس اطلاع پردرابن چیک پوسٹ پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مقامی پولیس کے ہمراہ چیکنگ سخت کر دی ۔ اس دوران آنے والی مو ٹر کا ر نمبر AWU-1411کو روکا گیا جس میں 2سمگلر بادشاہ حسین سکنہ پاڑا چنار اورعلی رضا سکنہ پشاورسوارتھے ۔ موٹرکارکی تلاشی کے دوران موٹرکارمیں چھپائے گئے 120قیمتی چکوربرآمدکرلیے ۔بعدمیں ڈی ایف او سردارسجیل خان بلوچ کی قیادت میں رینج آفیسر درابن خلیل کنڈی ،رینج آفیسرٹانک عبدالرحمان اورڈپٹی رینج آفیسرشیخ بدین محمد ثاقب نے پکڑے گئے چکوروں کوشیخ بدین نیشنل پارک میں چھوڑ دیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر