مٹہ ،حاجی عبداللہ خان نے ن لیگ کی جانب سے کاغذات جمع کرا دیئے

مٹہ ،حاجی عبداللہ خان نے ن لیگ کی جانب سے کاغذات جمع کرا دیئے

مٹہ (نمائندہ پاکستان ) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی کے نو کے نامزد امیدوار حاجی عبداللہ خان نے کاغذات نامزدگی جمع کی وہ پارٹی کے مقامی قائدین اور کارکنان کے ایک بڑے قافلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرنے کیلئے پہنچ گئے اگر عوام نے ساتھ دیا تو حقیقی تبدیلی لاکر دم لیں گے جو کام امیر مقام نے مٹہ تحصیل کیلئے کی ہے وہ وایک ریکارڈ ہے ان کاموں کو عملی بنانے کیلئے عوام کا پاکستان مسلم لیگ ن کا ساتھ دینا ہوگا مٹہ کیلئے گیس اور بجلی گریڈ سٹیشن انجنیئر امیرمقام کا وہ کارنامے ہے جو اس پہلے کسی نے نہیں کیا ہے اگر صوبائی حکومت بجلی کی گریڈ سٹیشن میں اپنے مفادات کی خاطر روکاوٹ نہ بنتے تو اج مٹہ میں بجلی کا مسئلہ بھی حل ہوتا حاجی عبداللہ خان کے میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی کے نو کے نامزد امیدوار حاجی عبداللہ خان نے گذشتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی جمع کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی عبداللہ خان نے کہا کہ انے والا دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے اور کامیابی کی بعد امیر مقام اس صوبے کا وزیر اعلی ٰ ہونگے انہوں نے کہا کہ جو کام اکیلے انجینئر امیر مقام نے سوات اور خصوصاً مٹہ تحصیل کیلئے کیا ہے وہ ایک ریکارڈ ہے انہوں نے کہا کہ مٹہ کیلئے گیس کا منصوبہ یہاں کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو انہوں نے پورا کیا ہے جبکہ بجلی کی گریڈ سٹیشن جو منظور ہونے کی باوجود صوبائی حکومت کی مداخلت کی وجہ سے اس پر کام شروع نہیں ہوا ہے جو مٹہ تحصیل کی عوام کیساتھ سراسر زیادتی اور ظلم ہے اور اگر صوبائی حکومت اپنے مفادات کیلئے مداخلت نہ کرتے تو اج مٹہ میں گریڈ سٹیشن بننے کی بعد اب یہاں پر بجلی کی کوئی بحران نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ مٹہ تحصیل میں بڑی تعداد میں بجلی کی ٹرانسفارمر زبجلی کی کھمبے اور بڑی بڑی بجلی کی لائنوں کی کارنامے بھی انجینئر مقام کے ہے جو انکے مٹہ کی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ عوام ایک حقیقی تبدیلی لانے کیلئے ائندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں

مزید : پشاورصفحہ آخر