چارسدہ ،مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

چارسدہ ،مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

چارسدہ (بیو رو رپورٹ ) چارسدہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امید واروں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ کاعذات نامزدگی جمع کرادئیے ۔ چارسدہ کے حلقہ این اے 24سے اے این پی کے قائد اسفند یار ولی خان کے لئے ان کے بیٹے ایمل ولی خان ، ایم ایم اے کے مولانا سید گوہر شاہ ، پی کے 57سے قومی وطن پارٹی کے ارشد خان عمر زئی ، اے این پی کے شکیل بشیر خان عمر زئی ، پی کے 58سے پی ٹی آئی کے سلطان محمد خان ، اے این پی کے ایمل ولی خان ، پی کے 59 سے اے این پی کے قاسم علی خان محمد زئی ، ایم ایم اے کے مولانا سید گوہر شاہ سمیت آزاد دیگر جماعتوں کے درجنوں امیدواروں نے کاعذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ کاعذات جمع کرانے کے عمل میں تین دن تو سیع کی وجہ سے کئی اور امید وار بھی 11جون تک اپنے کاعذات جمع کرائینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...