شیر گڑھ ،فائرنگ کے مختلف واقعا ت میں 3 افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی

شیر گڑھ ،فائرنگ کے مختلف واقعا ت میں 3 افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی

شیرگڑھ(نامہ نگار)پولیس تھانہ لوند خوڑ کے حدود میں فائرنگ اور خودکشی کے تین مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیاپولیس نے تینوں واردات کے الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردئیے پہلا واقعہ غنو ڈھیرئی میں پیش آیا جہاں فائرنگ کی زد میں آکر امبالی خان ولد رحیم اللہ جاں بحق اور زاہد ولد سردار شدید زخمی ہوگیا بعد میں مقتول کے بھائی گل روز کی رپورٹ پر امبالی خان کے قتل کا مقدمہ شیر اکبر ولد محمد خان ساکن غنو ڈھیرئی اور زخمی زاہد کی رپورٹ کے مطابق بہروز ولد نامعلوم سکنہ اپر دیر کے خلاف الگ الگ ایف آئی آر درج کردئیے دوسرے واقعہ کے مطابق گلشن آباد کے مقام پر راستہ کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں عاصم کو قتل کردیاگیا لوند خوڑ پولیس نے مقتول کی بیوہ مسماۃ(ن) کی رپورٹ پر ملزمان حسن ،حسین پسران امین خان ساکنان گلشن آباد کے خلاف زیر دفعہ 302اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا تیسرا واقعہ ہاتھیان کے نواحی گاؤں کودرے میں پیش آیا جہاں 22سالہ طالب علم نوجوان الیاس ولد سجید گل نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے آپ پر فائرنگ کرکے زندگی کا چراغ گل کردیا متوقی کے بارے میں بتایا گیا جاتا ہے کہ وہ ذہنی مریض تھا اور اکثر تنہا اور خاموش رہتاتھا جنہیں جمعہ کی رات سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا

Back to Conversion Tool

 

مزید : پشاورصفحہ آخر