شبقدر ،گراں فروشوں اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ،55 گرفتار
شبقدر (نامہ نگار) شبقدرمینہ بازار مٹہ مغل خیل میں گرانفروشوں اورتجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن۔55دکاندارگرفتار۔ روڈ میں حلل اور گرانفروشی برداشت نہیں کرینگے۔اے سی ۔ تٖفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمیشنر سید اکرم شاہ نے مختلف کاروائیوں میں مینہ بازار سے تجاوزات کے مد میں35مٹہ مغل خیل سے 5قصائیوں کو گرانفروشی اور 5ریڑھی بانوں کو ٹریف میں روکاوٹ بننے پر گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیاجس کے بعد تاجر تنظیموں کے وفد نے اے سی سے ملاقات کی اور طویل ترین کامیاب مزاکرات کے بعد تمام دکانداروں کو چھوڑ کر رہا کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتہ گو کرتے ہوئی کہا کہ شبقدر بازار میں گرانفروشی اور روڈ میں روکاوٹ برداشت نہیں کرینگے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ اہنی ھاتھوں نمٹا جائیگا۔