شبقدر ،روزمرہ استعمال اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے

شبقدر ،روزمرہ استعمال اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے

شبقدر (نمائندہ خصو صی )خود ساختہ قیمتوں کی وجہ سے غریب عوام عید کی خریداری میں اشیاء کو صرف دیکھتے رہے خالی ہاتھ گھروں کو واپس چلے گئے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس مرتبہ کپڑوں ۔جوتوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا۔غریب اور متوسط طبقے کے لیے عید کی خریداری نے ذہنی پریشانی پیدا کردی۔ ٹیکسوں کی بھر مار کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اس لیے گاہک بازاروں کا رخ نہیں کرتے دوکانداروں کا موقف،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام سے عید کی خوشیاں بھی چھین لی اشیاء ضروریہ پر ٹیکسوں کی بھر مار سے اور دوکانداروں کی خودساختہ قیمتوں نے غریب کی زندگی اجیرن کر دی غریب عوام کا کہنا ہے کہ عید میں ایک ہفتہ باقی روزانہ عید خریداری کے لیے گھر سے نکلتے ہیں مہنگائی کی وجہ سے خالی ہاتھ واپس گھروں کارُخ کرتے ہیں کیونکہ اس مرتبہ کپڑوں ،جوتوں ضرورت کی ہر چیز حتیٰ کہ درزیوں نے بھی غریبوں کے لیے اپنی قینچی تیز کر دی اور سلائی کے اپنے من مانے ریٹ لیتے ہیں اس کے علاوہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی دوکانداروں نے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کیے ہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں بہت زیادہ اضافے کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہے گھر کا تمام بجٹ متاثر ہوا اسی سوچ کے ساتھ بازار آئے تھے کہ خواتین اور بچوں کے لیے کپڑے جوتے اور دیگر چیزیں خرید لیں گے لیکن چیزیں بہت مہنگا ہونے کی وجہ سے اب ہم عید کی خریداری نہیں کر سکتے اور واپس ناامیدی اور پریشانی کی حالت میں گھر چلے جاتے ہیں دنیا کے تمام ممالک میں رمضان مذہبی تہواروں اور دیگر مقدس دنوں کی آمد پر عوام کے لیے چیزیں سستی ہو جاتی ہیں مگر ہمارے ملک پاکستان میں الٹا نظام چل رہا ہے ایسے ہی مذہبی تہواروں اور مقدس دنوں کی آمد پراشیاء کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی ایک عذاب بن جاتی ہیں جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو تا ہے جس کی وجہ سے جرائم میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے انتظامیہ ذخیرہ اند وزوں ناجائز منافع خوروں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...