ڈیرہ ،ناروا لوشیڈنگ اور کم وولٹیج سے قیمتی برقی آلات ناکارہ

ڈیرہ ،ناروا لوشیڈنگ اور کم وولٹیج سے قیمتی برقی آلات ناکارہ

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پیسکو واپڈا کی طرف سے بجلی کی بار بارٹرپنگ اورکم وولٹیج سے عوام کی چیخیں نکل گئیں ‘ضلع بھر کے فیڈرز پرپیسکوکی اس زیادتی کی وجہ سے لوگوں کا بجلی سے چلنے والا لاکھوں روپے مالیت کابرقی سامان جل گیا ‘سخت گرمی اورحبس کے دوران روزہ داروں کوبھی سخت ذہنی کوفت کاسامناکرناپڑا ‘پیسکو گرڈ ذرائع کے مطابق بجلی کے فیڈراوورلوڈ ہیں جس کی وجہ سے ٹرپنگ ہورہی ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو پیسکو خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کیاہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کی ٹرپنگ اورکم وولٹیج کا مسئلہ فی الفور حل کیاجائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر