پشاور، چچازادنے مسجد میں بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

پشاور، چچازادنے مسجد میں بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(صباح نیوز) پشاور میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے شہید آباد میں مسجد کے اند ایک ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔فائرنگ کے دوران مسجد کی دیوار اور گیٹ پر بھی گولیاں لگیں۔پولیس نے زخمی ہونے والے شخص کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص اور ملزم آپس میں چچازاد بھائی تھے اور دونوں کے درمیان کوئی گھریلو تنازع چلا آرہا تھا۔ذرائع کے مطابق زخمی شخص نے جان بچانے کیلئے مسجد میں پناہ لی تھی۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے مسجد کی بے حرمتی کیخلاف ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔