کامونکے، موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ ، تھا نیدار قتل ، بیوی زخمی

کامونکے، موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ ، تھا نیدار قتل ، بیوی زخمی

کامونکے(نمائندہ خصوصی) موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے فوتگی سے واپس آنے والے پانچ بچوں کے باپ پنجاب پولیس کے اے ایس آئی کو قتل کردیا جبکہ اُسکی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز نواحی گاؤں اگو بھنڈر کا چالیس سالہ پنجاب پولیس کا اے آئی ایس اسلم بھنڈ ر اور اُسکی بیوی ارشاد بی بی نانگر ے دادن میں اپنے کسی عزیز کی فوتگی سے واپس موٹر سائیکل پر گاؤں جارہے تھے کہ موضع بلووالی کے نزدیک موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے اُن پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ اے ایس آئی اسلم بھنڈر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیااور اُسکی اہلیہ ارشاد بی بی کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا ۔جہاں سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر اُسے لاہور میو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔جبکہ ایمن آباد پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا کر سائنسی طریقے سے تفتیش شروع کردی ہے۔یاد رہے کہ شہید ہونے والا اے ایس آئی اسلم بھنڈر پولیس لائن گوجرانوالہ میں تعینات تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر