خیبرپختونخوا حکومت نے پولیٹیکل ایجنٹس کو ڈپٹی کمشنر کے عہدے میں تبدیل کردیا

خیبرپختونخوا حکومت نے پولیٹیکل ایجنٹس کو ڈپٹی کمشنر کے عہدے میں تبدیل کردیا

پشاور( سٹاف رپورٹر)حکومت خیبرپختونخوا نے قبائلی علاقہ جات میں پولیٹیکل ایجنٹس عہدے ختم کردیئے ہیں جبکہ پولیٹیکل ایجنٹس کا عہدہ تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹس کے عہدے کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبکہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کو اسسٹنٹ کمشنر میں تبدیل کردیاگیاہے۔ اس امر کااعلان محکمہ داخلہ وقبائلی امور حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر