اسسٹنٹ کمشنر مردان کا مختلف بازاروں کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر مردان کا مختلف بازاروں کا دورہ

مردان (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے گوشت کی دکانوں ، مل با ئی پاس روڈ پر واقع پیپسی ڈسٹری بیوشن پوائنٹ اور اکبر میگا مارٹ کا معائنہ کیا اور اکبر میگا مارٹ کے منیجر کو نرخ نامہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھاری جرمانہ کیا اسکے علاوہ پیپسی ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کے منیجر کو مزید قانونی کاروائی کیلئے طلب کیاگیا۔ دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ارشد خان آفریدی نے قصاب کی دکانوں ، فروٹس اور سبزی فروشوں پر چھاپے مارے جسکے نتیجے میں ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کو جرمانہ کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری ایک غلیظ فعل ہے اور اسکے خلاف ہم آئندہ بھی کام کریں گے ۔ علاقے کے عوام نے ضلع انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...