ریجنل پولیس آفیسر مردان کے زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ

ریجنل پولیس آفیسر مردان کے زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد عالم شنواری نے اپنے دفتر میں مردان ریجن کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز سے ماہانہ کرائم میٹنگ کی جس میں ڈی پی او مردان خرم رشید ، ڈی پی او نوشہرہ شہزاد ندیم بخاری، ڈی پی او صوابی سہیل خالد، ڈی پی او چارسدہ ظہوربابر آفریدی، اے ڈی آئی جی سجاد خان، ایس پی آپریشن مردان اور ریجن کے تمام ایس پیز انوسٹی گیشن نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام ڈی پی اوز نے ڈی آئی جی مردان کو اپنے اپنے اضلاع کے کرائم کی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی۔ ریجنل پولیس آفیسر نے رمضان اور عید کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی، تمام ڈی پی اوز،ایس ڈی پی اوز رمضان المبارک اور عید کے موقع پر اہم مقامات کی ڈیوٹی کا خود جائزہ لیں۔ڈی آئی جی مردان نے کہاپولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کریں، عوام کو پر امن ماحول فراہم کیا جائے، جرائم کی روک تھام اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، قتل ڈکیتی ، رہزنی، کار موٹر سائیکل چوری کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائے۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ ڈی آرسی اپنی کارکردگی مزید بہتر کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ملے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپنایا جائے اور انکی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ ہوائی فائرنگ کے حوالے سے ڈی آئی جی مردان نے کہا کہ عید کے موقع پر سب ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائے جس میں PLC ممبران، سٹوڈنٹس، تاجر برادری، رضاکار، ضلعی انتظامیہ اور دیگر افراد شامل ہوں ، پولیس ان کی مدد سے اس برائی کو معاشرے سے ختم کریں گے۔