ایبٹ آباد ،بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
ایبٹ آباد (نامہ نگار) یونین کونسل ملک پورہ کی ممتاز سماجی اورسیاسی شخصیت ملک شاہد صادق نے کہا ہے کہ واپڈا ہوش کے ناخن لے اور اس مبارک ماہ میں عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرے،اس ماہ مقدس میں بھی واپڈا نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے ،اور ہر گھنٹے بعد ملک پورہ کی بجلی بند کر دی جاتی ہے،اور سحرو افطار اور تراویخ کے اوقات میں بجلی کی انکھ مچولی عوام کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ملک شاہد صادق نے کہا اگر بجلی کا اتنا ہی شارٹ فال ہے تو اس کو ایک یونین کونسل سے پورا نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عوامی نمائندوں نے پانچ سال ضائع کر دئیے اور عوام کو ایک بنیادی سہولت بجلی کی فراہمی یقینی نہ بنا سکے۔