شیر گڑھ ،مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

شیر گڑھ ،مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے ...

شیرگڑھ(نامہ نگار ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 54اور پی کے 55سے مختلف پارٹیوں کے کئی متعدد معروف شخصیات نے کاغذات نامزدگی جمع کردئیے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر معروف سیاستدانوں سمیت مجموعی طور پر 60کے قریب افراد نے کاغذات نامزدگی داخل کردئیے ہیں بڑی بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے نمائندوں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے ریٹرننگ افیسر کے دفتر اپنے ہمراہ بڑے بڑے جلوس ساتھ لائے جن معروف سیاستدانوں نے 8جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کردئیے ہیں ان میں جمعیت علماء اسلام کے سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم، جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ، ایم پی اے میاں نادر شاہ، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے جمشید خان مہمند، اے این پی کے سابق ایم پی اے نوابزادہ شیر افغان خان شامل ہیں مسلم لیگ کے سابق ایم پی اے جمشید خان مہمند نے این اے 22اور پی کے 55سے کاغذات نامزدگی داخل کردئیے ہیں پی ٹی آئی ،ایم ایم اے اور پیپلزپارٹی نے تاحال پارٹی ٹکٹس جاری کرنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیاہے ایم ایم اے کے دو بڑی جماعتوں نے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کردئیے ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل تخت بھائی سے قومی اسمبلی کی واحد نشست این اے 22اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پی کے 54اور پی کے 55پر سے مختلف سیاسی جماعتوں کے نامزد اور متوقع امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرنا شروع کردئیے ہیں اطلاعات کے مطابق 8جون تک تینوں نشستوں پرمجموعی طور پر 60کے قریب امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کردئیے ہیں جن معروف سیاستدانوں اور بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے 8جون تک تخت بھائی میں ریٹرننگ افیسران کے ساتھ اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرادئیے ہیں ان میں جمعیت علماء اسلام کے سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم، ان کے بھائی حافظ محمد سعید، جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ، سابق ایم پی اے میاں نادر شاہ، مولانا سلطان محمد، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے جمشید خان مہمند، عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم اپی اے نوابزادہ شیر افغان خان، ملک امان خان، ناصر بہادر خان شامل ہیں ان امیدواروں کو اپنی اپنی سیاسی جماعتوں نے چھوٹی بڑی گاڑیوں کے بڑے بڑے جلوسوں میں ریٹرننگ افیسر کے دفتر لے آئیں سابق ایم پی اے جمشید خان مہمندنے تحصیل کمپلیکش تخت بھائی کے سامنے جلوس کے شرکاء اورمسلم لیگ کے کارکنان سے خطاب کیا اور اپنے کاغذات نامزدگی داخل کردئیے جمشید خان مہمند نے این اے 22اور پی کے 55 کے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی داخل کردئیے تاہم ابھی تک تحصیل تخت بھائی کی سیاسی میدان کے چند بڑے کھلاڑی اپنے کاغذات نامزدگی داخل نہ کراسکے مگر انہوں نے نامزدگی فارم پہلے ہی سے حاصل کرچکے ہیں جن میں سابق وزراء اور ایم پی ایز شامل ہیں دوسری طرف سے پیپلزپارٹی ،ایم ایم اے اور پی ٹی آئی نے باقاعدہ طور پر پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان نہ کرسکی ایم ایم اے کی دوبڑی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کردئیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے تاحال ایک بھی کاغذ نامزدگی جمع نہیں کی گئی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...