ڈیرہ ،پی پی کے امیدوار ملک قیوم نواز نے جلوس کی شکل میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

ڈیرہ ،پی پی کے امیدوار ملک قیوم نواز نے جلوس کی شکل میں کاغذات نامزدگی جمع ...

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)الیکشن 2018کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار PK97سٹی ون پرملک قیوم نوازحسام نے بڑے جلوس کی شکل میں اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرسید اسرار علی شاہ کے پاس جمع کرادیے ۔ اس موقع پران کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی ، احمد کریم کنڈی سمیت پیپلزپارٹی کے عہدے داران وکارکنان تھے ۔ کارکنان نے ہاتھوں میں پیپلزپارٹی کے جھنڈے اٹھارکھے تھے ۔ انہوں نے پیپلزپارٹی اوراپنے امیدوارکے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر ملک قیوم نوازحسام نے کہاکہ انشاء اللہ پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے ضلع بھر میں بھرپورکامیابی حاصل کریگی۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی محرومیوں کو دورکریں گے۔ فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر