غریب عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرونگا ،سید اکبر خان

غریب عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرونگا ،سید اکبر خان

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان( پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی کے اٹھ کے نامزد امیدوار سید اکبر خان نے کاغذات نامزدگی جمع کی پارٹی کے کارکنان اور مقامی قائدین کیساتھ اکر انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کی عوام ساتھ دیں عوام اور خاص کر غریب عوام کی حقوق انکی دہلیز پر دیکر دم لیں گے سید اکبر خان کے میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی کے اٹھ کے نامزد امیدوار سید اکبر خان نے گذشتہ روز اپنے کا غذات نامزد جمع کی وہ ایک بڑے قافلے کیساتھ کاغذات نامزدگی کیلئے پہنچ گئے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی پاس اب وقت اگیا ہے کہ وہ اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے غریب دوست امیدواروں کاساتھ دیں انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ائندہ الیکشن میں ساتھ دیا تو وہ غریب عوام کی حقوق انکی دہلیز پر دیکر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی پاس اب یہ ایک موقع ہے کہ وہ ائندہ الیکشن میں مفاد پرستوں اور غریب عوام کی حقوق غصب کرنے والوں کو مسترد کرکے اپنے غریب بھائیوں کو کامیاب بنائیں تاکہ انکی مسائل حل ہوکر انصاف انکو انکی دہلیز پر مل جائے

Back to Conversion Tool

 

مزید : پشاورصفحہ آخر