متحدہ مجلس عمل ملاکنڈ ڈویژن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،صاحبزادہ طارق اللہ

متحدہ مجلس عمل ملاکنڈ ڈویژن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،صاحبزادہ طارق ...

دیر بالا (نمائندہ پاکستان)متحدہ مجلس عمل ملاکنڈ ڈویژن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ دیر بالا کو ترقیافتہ اضلاع کے صف میں برابر کھڑا کرینگے۔اور ایندہ ہمارا ایجنڈہ پڑا لکھا دیر بالا ہے ۔ اور دیر بالا کے شرح خواندگی سو فیصد کر کے دم لینگے ۔ ان خیالات کااظہار متحدہ مجلس عمل کے امیدوار قومی اسمبلی صاحب ذادہ طارق اللہ صوبائی اسمبلی کے امیدواران عنایت اللہ خان ۔ ملک محمد علی ۔امیر جماعت حنیف اللہ نے دیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔کہ ہم 2018 کے الیکشن میں ہے اور ہمارے کارکردگی عوام نے دیکھی ہے۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں اپنے علاقے کے بھرپور نمائند گی کی ہے ۔ اور انشاء اللہ کامیابی کی بعد دیر بالا کے ترقی اور خوشحالی کاادھورہ سفر پھر سے شروع کرینگے ۔اور دیر بالا سے ایسا ضلع بنواینگے ۔جس میں زندگی کا تمام سہولیات موجود ہونیگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر