عوام نے خدمت کا موقع دیا تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا:ڈاکٹر امجد علی

عوام نے خدمت کا موقع دیا تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا:ڈاکٹر امجد علی

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) متحدہ مجلس عمل کے طرف سے حلقہ پی کے نو کے نامزد امیدوار ڈاکٹر امجد علی نے کاغذات نامزدگی جمع کی اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو عوام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں اور عوام کو ثابت کرینگے کہ عوامی خدمت کس طرح ہوسکتی ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز متحدہ مجلس عمل کے حلقہ پی کے نو کیلئے نامزد امیدوار ڈاکٹر امجد علی نے باقاعدہ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کی وہ ایک قافلے کی شکل میں کاغذات نامزدگی کیلئے پہنچ گئے اس موقع پر انکے ہمراہ جمعیت علماء اسلام کے قائدین اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل یہاں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ائندہ الیکشن میں اعتماد کی تو وہ عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام مذید ان لوگوں پر اعتماد نہ کریں جس نے پہلے کچھ نہیں کی ہو وہ لوگ ائندہ کیلئے کیا کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر