بونیر ،مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک قومی اور 3 صوبائی حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

بونیر ،مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک قومی اور 3 صوبائی حلقوں کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ائندہ الیکشن میں کاعذات نامزدگی کا سلسلہ اج بھی جاری رہا۔جمعیت علماء اسلام بونیر نے ایک قومی اور تین صوبائی حلقوں کے لئے کاعذات جمع کرائے ۔مسلم لیگ ن یو تھ کے ضلعی صدر کامران خان نے جلوس کی شکل میں حلقہ پی کے 21 اور قومی حلقہ این اے 9 سے کاعذات جمع کرائے ۔سابق وزیر مملکت استقبال خان نے کارکنوں کے ہمراہ این اے 9 کے لئے کاعذات جمع کرائے ۔متحدہ مجلس عمل بونیر میں بہت جلد فعال ہو جائے گا ۔ایم ایم اے کے قائدین جس کے بارے میں کاعذات واپس لینے کے احکامات جاری کرے اس پر پورا پورا عمل کیا جائے گا ۔الیکشن کمیشن اف پاکستان کی جانب سے 11 نومبر تک توسیع سے بہت سے امیدواروں نے کاعذات جمع نہیں کرائے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن یو تھ کے صد رکامران خان کارکنوں کے ہمراہ چناڑ ہاوس سے ریٹرنگ افیسر کے دفتر تک جلوس کی شکل میں ائے ۔انہوں نے ایک مختصر خطاب میں کہا کہ ائندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھر پور حصہ لے گی ۔کسی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑے گے ۔کامران خان نے حلقہ پی کے 21 صوبائی حلقہ اور این اے 9 قومی حلقہ سے کاعذات جمع کرائے ۔جے یو ائی بونیر کے کارکنوں نے اپنے امیدواروں استقبال خان ،سردار علی خان اور سابق ممبر فضل غفور کو ایک جلوس کی شکل میں لایا گیا ۔سردار علی خان نے حلقہ پی کے 21۔مفتی فضل غفور نے حلقہ پی کے 20 جبکہ استقبال خان نے این اے 9 سے کاعذات جمع کرائے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جے یو ائی نے بونیر کے تمام صوبائی اور ایک قومی حلقہ سے کاعذات جمع کرائے ہیں ۔البتہ متحدہ مجلس عمل کی صورت میں کسی بھی حلقہ سے امیدوار اپنے کاعذات واپس کریں گے ۔ازاد امیدواروں میں آصف فصیح الدین وردگ اور عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی چئیر مین فانوس گوجر نے بونیر کے قومی حلقہ سے کاعذات جمع کرائے