خیبر پخٹونخوا پولیس نے ہمیشہ ملک دشمن عناصر کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا:صلاح الدین محسود

خیبر پخٹونخوا پولیس نے ہمیشہ ملک دشمن عناصر کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا:صلاح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہمیشہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، دہشتگردوں کے بزدلانہ کاروئیاں ہمارے مضبوظ ارادے و حوصلے پست نہیں کر سکتے ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے گذشتہ رو ز لوئر دیر میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر بخت منیر کے فاتحہ خوانی کیلئے ان کے آبائی گاؤں کند ہ غارتخت بھا ئی میں کیا انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کا دورہ تخت بھائی،شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور بلند درجات کے کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ شہید سب انسپکٹر کے ورثاء سے ملاقات محکمہ پولیس کی جانب سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس موقع پر ڈی آئی جی محمد عالم شینواری، ضلعی پولیس سربراہ محمد خرم رشید، اے ایس پی تخت بھائی سرکل محمد عثمان ٹیپو اور دیگر پولیس افسران و جوان بھی موجود تھے