صوابی ،الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نام سے نیا یونین قائم

صوابی ،الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نام سے نیا یونین قائم

صوابی ( بیورورپورٹ ) صوابی میں صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نام سے نئے یونین کا قیام عمل میں لایا گیا ،جس کا پہلا انتخابی اجلاس بمقام تربیلہ ڈیم زیر صدارت سینئر صحافی محمد فاروق منعقد ہوا ،جس میں الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی ، اس موقع پر سال 2018 کیلئے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس کے مطابق متفقہ طورپرآج ٹی وی کے محمد فاروق صدر ،خیبر ٹی وی کے عظمت خان جنرل سیکرٹری ،جیو نیوز کے محمد عادل سینئر نائب صدر، دُنیا نیوز کے مصطفیٰ کمال نائب صدر ، جاگ نیوز کے رُخسار علی جائنٹ سیکرٹری ،اے آر وائی نیوز کے محمد ریاض فنانس سیکرٹری اورپی ٹی وی کے امجدعلی آفس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر