صوابی ،چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے تدارک کیلئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ

صوابی ،چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے تدارک کیلئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ )ضلع بھر میں ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی ہدایت پر ہوائی فائرنگ کی روک تھا م کیلئے ایک بار پھرخصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ،جس کیلئے ضلعی ایس ڈی پی اوز اعجاز خان ،شکیل خان ،حیدر خان اور حاجی سیف علی خان کونگران مقرر کردیاگیا ہے،ہر تھانہ جات کے ایس ایچ او ز مہم میں پی ایل سی ممبران اور بلدیاتی نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ،اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی اعجاز خان نے بتایاکہ ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی خصوصی ہدایت پر علاقہ عوام کی جان ومال کی حفاظت اور امن امان کی بقا ء کی خاطرضلع بھر میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، انہوں نے کہاکہ تھانوں کی سطح پر مہم میں جگہ جگہ بینرز اورپینا فلیکس آویزاں کئے جائیں گے جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کیلئے مختلف مقامات پر مقامی تھانہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے نمبرات والے بورڈز بھی آویزاں کئے جائیں۔