خیبر ایجنسی کے مختلف علاقو ں میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

خیبر ایجنسی کے مختلف علاقو ں میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

پشاور( پ ر)ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ سروسز فاٹا کے زیر نگرانی آئی کئیر سروسز فاٹا کے زیر نگرانی میں آئی کئیر سروسز پروگرام فاٹا نے خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں (سپاری، جمرود، تودہ میلہ، سور کمر، لوئی شلمان، لنڈی کوتل، پاسد خیل، شیخمل خیل، چرسیانو باڑہ، ضیاء الدین، پاوا جنگی، منڈی خاص اور تنگی) میں فری آئی کیمپوں کا انعقاد کیا ۔ جس میں آئی کئیر پروگرام کے ماہر ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات تقسیم کئے ۔اور آنکھوں کے مریضوں میں مفت نظر کی عینکیں تقسیم کیے۔ ان کیمپوں میں ٹوٹل 994مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کیے۔ 181مریضوں کو نظر کی عینکیں دئیے گئے۔ 21مریضوں کو جن کو سفید موتیا کی شکایت تھی کا علاج کیا گیا۔علاقے کے معززین نے ڈائریکٹر ہیلتھ پروگرام اور منیجر کا شکریہ ادا کیا اور ان کیمپوں پر اطمینان کا اظہار کرکے ایسے کیمپوں کے انعقاد کیلئے آئندہ بھی جاری کرنے کی اپیل کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر