مظفرآباد،تھانہ سٹی کی حدود اپر اڈا میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار

مظفرآباد،تھانہ سٹی کی حدود اپر اڈا میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار

مظفرآباد(بیوررپورٹ) بلدیہ عظمیٰ مظفرآباد کی ناک تلے اور تھانہ سٹی کی حدود اپر اڈا میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ،تجاوزات مافیا عوام کی جان و مال سے کھیلنے لگا مین مارکیٹ اور بازار میں زلزلہ متاثرہ عمارات کے اوپر مزید ناقص تعمیرات عوام الناس کے لیے وبال جان بن گئیں نہ کوئی پلر نہ کوئی بیم 10فٹ سے اونچی بلاک کی دیوار کسی بھی وقت گر کر راہیگروں کی قیمتی جان ضائع کر سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اپراڈا سجاد منزل کے اوپر اور گردو نوح میں تجاوزات مافیا کے حواریوں میں ناقص ترین تعمیرات کا آغاز کرتے ہوئے عوام ا لناس کی قمیتی جان و مال کو خطرات سے دو چار کر رکھا ہے بارہاء ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول ،اسٹیٹ آفیسر انجم بلال سمیت چیف آفیسر کو تحریری و زبانی شکایات بھی کی گی جس پر انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کو پہلے بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں اور ا ب میڈیا کی نشاندہی پر ایک بار پھر سختی سے کہا ہے کہ وہ اس ناقص تعمیر کو ختم کر دیں ۔میڈیا کے مطابق اپر اڈا اور گردو نواح میں زلزلہ متاثرہ عمارات کا اژدھام اور ناجائز تجاوزات ، تعمیرات ،متعلقہ اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ان ناقص عمارات پرائیویٹ تعلیمی اداروں سمیت کاروباری مراکز قائم ہیں جو کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا موجب بن سکتے ہیں ۔

Bac

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر