بھارت، د ولہا کے منہ سے بدبو آنے پر دلہن کا شادی سے انکار

بھارت، د ولہا کے منہ سے بدبو آنے پر دلہن کا شادی سے انکار

نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں د ولہا کے منہ سے بدبوآنے پر دلہن نے شادی سے انکار دیا۔ بھارت کے ضلع کے مانیئر علاقے کے بھاگی پور گاوں کے دیوندر کمار کی بیٹی کسم کی شادی گزشتہ روز شاہجہانپور کے ندنو پور کیرہائشی دود رام گوتم کے لڑکے امیت کمار کے ساتھ طے پائی۔ مقررہ پروگرام کے مطابق بارات دھوم دھام کے ساتھ دلہن کے گھر پہنچی۔شادی کی رسومات کی ادائیگی کے دوران جب دولہن دولہے کے گلے میں ہار پہنانے کے لئے قریب پہنچی تو دولہا کے منہ سے بدبو آئی جسے محسوس کرنے کے بعد دلہن نے ہاتھ روک لیااور پیچھے ہٹ گئی۔ یہ ماجرا دیکھ کر شادی کی تقریب میں موجود باراتی ، عزیز و اقارب اور مہمان ششدر رہ گئے۔لڑکی نے گھروالوں سے کہا کہ وہ اس لڑکے سے شادی نہیں کرے گی۔باراتی خواتین اور مہمانوں نے لڑکی کو منانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم لڑکی پر انکی باتوں کا کوئی اثر نہیں ہوا اور بارات بغیر دلہن کے واپس چلی گئی

شادی سے انکار

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...