اسرائیلی ،بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، تنظیم شیعہ آئمہ مساجد

اسرائیلی ،بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، تنظیم شیعہ آئمہ ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) تنظیم شیعہ آئمہ مساجد پاکستان نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کیاعلان کے مطابق رمضان المبارک کے آخری جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس حمایت مظلومین کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کی ۔علمائے کرام اور خطباء حضرات جمعہ کے اجتماعات کے دوران خطبات میں القدس شریف کی اہمیت کو اجاگرکیا اورمقبوضہ مسلم علاقوں میں صہیونی وبھارتی جبرواستبداداورمظالم پرقوام متحدہ ، اوآئی سی اوردیگرعالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کولمحہ فکریہ قراردیا۔ الکاظم میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چیئرمین حجۃ السلام علامہ سیدتصورحسین نقوی نے کہاکہ عالم اسلام کے مسائل کے ذمہ دار عالمی ادارے،اقوام متحدہ اور او آئی سی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کے جرم ضعیفی کی وجہ سے اسلام دشمن قوتیں مختلف سازشوں اورتوہین آمیزحرکتوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے اس امرپرافسوس کااظہارکیاکہ اقوام متحدہ نے عالم انسانیت اور او آئی سی نے عالم اسلام کا کوئی ایک مسئلہ بھی حل نہیں کیا جس سے ان کی ساکھ مجروح ہوچکی ہے جسے بحال کرنے کیلئے انہیں امریکہ کی غلامی سے آزاد ہوکر اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے ۔انہوں نے مسلم حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ اجتماعی مسائل کے حل بالخصو ص القدس شریف کی آزادی ،کشمیر کی بازیابی،مظلومین کشمیر و فلسطین کیخلاف سامراجی ریشہ دوانیوں کے خاتمہ کیلئے متحدہ پلیٹ فارم سے مشترکہ عملی جدوجہد کریں ۔انہوں نے عساکر پاکستان کے ضرب عضب اورردالفساد آپریشن میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو پوری قوم کی فتح قراردیتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے سپوتوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پرایک قرارداد کے ذریعے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی بصیرت افروز قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عہد و پیمان کیا گیا کہ جملہ شیعان حیدر کرار اپنے دینی حقوق کے حصول کیلئے اپنے مرکز کے ہر لائحہ عمل پر بھر پور لبیک کہنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور اس ضمن میں اپنی پاکیزہ قیادت کے حکم پر کسی قسم کی قربانی پیش کرنے سے ہر گز دریغ نہیں کرینگے ۔جا مع مسجد جعفریہ میں علامہ گفتار حسین صادقی ،مسجد اہلبیت ؑ واہ کینٹ میں علامہ حسین مقدسی ،جامع مسجددربارسخی شاہ پیاراکاظمی میں علامہ سیدمطلوب تقی ،جامع مسجد قصرابوطالبؑ میں علامہ محسن علی ہمدانی نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا۔

B

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...