مظفرآباد،چوہدری یٰسین کیلئے دائر ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کوارسال

مظفرآباد،چوہدری یٰسین کیلئے دائر ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کوارسال

مظفرآباد(بیورپورٹ)اپوزیشن لیڈر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یاسین کے خلاف دائر ریفرنس سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کر دیا۔اثاثہ جات کی چھان بین کا معاملہ میرے دائرہ اختیار میں نہیں آتا فیصلہ میں سپیکر اسمبلی کا موقف۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر چوہدری محمدیاسین کے مخالف فریق راجہ محمد اقبال نے اثاثہ جات کی چھان بین اور نااہلی کے ریفرنس سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے پاس دائر کر رکھا تھا جس کی مختلف تاریخوں میں سماعت ہوتی رہی چار ماہ قبل فائنل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا سپیکر نے قرار دیا ہے کہ یہ معاملہ الیکشن کمشنر اور الیکشن ٹربیول سے متعلق تھا لیکن پٹیشنر نے ان دونوں اتھارٹیز سے رجوع نہیں کیا یہ معاملات الیکشن سے پہلے کا تھا سپیکر کا اختیار ممبر بننے کے بعد شروع ہوتا ہے الیکشن سے پہلے کے معاملات اثاثہ جات کی چھان بین کا تعلق الیکشن کمشنر سے ہے اس پر سپیکر کوئی فیصلہ صادر نہیں کر سکتا اس لیے مذکورہ ریفرنس الیکشن کمشنر کو بھجوایا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر