مظفرآباد،ضلعی انتظامیہ کی کاروائی،7قصاب گرفتار

مظفرآباد،ضلعی انتظامیہ کی کاروائی،7قصاب گرفتار

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن کا مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں خلاف آرپیشن 7قصاب گرفتار کرکے حوالات بند کر دئیے قصابوں اور انتظامیہ کے درمیان تو تکرار قصابوں نے تحریراً پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری کردہ ریٹ کے مطابق عید الفطر کا گوشت فروخت کرنے کا اعلان کر دیا جو بھی خلاف ورزی کرے گا ان کے ذمہ داران کو حوالہ پولیس کریں گے شہری انتظامیہ بلدیہہ کے ساتھ تعاون کریں اور زائد ریٹ پر گوشت نہ خریدیں زائد ریٹ والوں کے خلاف گواہی دیں انتظامیہ کو ثبوت واضح کیا جائے گراں فروش کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وچئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی سید اشفاق گیلانی ،میونسپل مجسٹریٹ سجا د شاہ تحصیلدار حماد بشیر ،فوڈ انسپکٹر ندیم میر پولیس نفری اور میڈیا ٹیم کے ہمراہ عوامی شکایت پر اچانک مٹن مارکیٹ پہنچ گئے پرائس کنٹرول کمیٹی کی ریٹ لسٹ کے مغائر زائد انراخ گوشت فروخت کرنے والے متعدد قصابوں کو کو حوالات بند کر کے دکان سیل کر دی اس دوران قصابوں اور انتظامیہ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ قصابوں کے ذمہ داران حیدر تنویر ہرجی منا پیر ،سید اخلاق گیلانی ،سید یاسر گیلانی ،منظور احمد ودیگر نے انتظامیہ بلدیہ مجسٹریٹ کے ساتھ میڈیا کی موجودگی میں مذاکرات کیے اور عیدتک چھوٹا گوشت 550،موٹاگوشت بغیر ہڈی 300،ہڈی والا 250روپے فروخت کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے انتظامیہ نے واضع کہا ہے کہ عید تک شکایات پر سخت کارروائی ہوگی ،عید کے بعد پرائس کنٹرول کمیٹی قصابوں کے ساتھ بیٹھ کر ریٹ بارے تعین کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر