چوک پنڈوری،ناکہ بندی کرکے پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی

چوک پنڈوری،ناکہ بندی کرکے پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)پنجاب ہائی وے پولیس پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری نے بروقت ناکہ بندی کر کے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔پٹرولنگ پولیس کو راولپنڈی کنٹرول سے کال موصول ہوئی تھی کہ دو نامعلوم افراد نے غوری ٹاؤن اسلام آباد سے محمد عارف ولد امیر افضل سکنہ کرال چوک کی ٹیکسی گاڑی نمبری ٹی جی 2061کراچی خیبر روات کیلئے بک کی اور روات پہنچ کر اسلحہ کی نوک پر ڈرائیو سے گاڑی چھین لی اور جانب کلر سیداں فرار ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی انچارج چیک پوسٹ چوکپنڈوری سب انسپکٹر قلزم ظہیر ، اے ایس آئی ابرار اختر بمعہ دیگر ملازمین نے کلر سیداں روڈ کی ناکہ بندی کر دی اور گاڑیوں کی چیکنگ و پڑتال شروع کر دی اور ناکہ بندی کو موثر بناتے ہوئے چھینی گئی گاڑی کو برآمد کر لیا تا ہم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔اس موقع پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے روات اور اسلام آباد پولیس کو بھی اگاہ کر دیا گیا ۔کلر سیداں کے عوامی حلقوں اور مسروقہ ٹیکسی کے مالک محمد عارف نے ایک گھنٹہ کی مختصر مدت میں چھینی گئی گاڑی کو برآمد کر کے مالک کے حوالے کرنے پر ایس ایس پی پٹرول اسرار احمد عباسی سے انچارج سمیت دیگر ملازمین کیلئے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کی سفارش کی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر