ٹیکسلا ،مسجد میں دو گروپوں مابین خونی تصادم ،فائرنگ ،2افراد ہلاک،7زخمی

ٹیکسلا ،مسجد میں دو گروپوں مابین خونی تصادم ،فائرنگ ،2افراد ہلاک،7زخمی

ٹیکسلا(نمائندہ پاکستان)ٹیکسلا مسجد میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم دوافراد ہلاک سات شدید زخمی ، پہلے لڑکوں کے درمیان معمولی تو تکار ہوئی بعد میں کشمیری گروپ نے کلاشکوف اور رائفلوں سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دو افراد موقع پر ہلاک جبکہ سات افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق جامع مسجد کرموال میں گجر گروپ اور کشمیری گروپ کے بچوں کے درمیان توتکار ہوئی جب نماز جمعہ ادا کر کے گجر گروپ کے لوگ باہر نکلے تو کشمیری گروپ نے اندھا دھند ان پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں جواد ولد محمد نواز عمر25سال، فخرالزمان ولد گل زمان موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ بخشیش الہی ولد منور عمر پچاس سال، سجاد ولد بخشیش الہی عمر 25سال،جمعہ خان ولد منورخان عمر ساٹھ سال، شہزاد ولد محبوب الہی عمر32سال،حماد اختر ولد شاہد اختر عمر بارہ سال، عدنان ولد تاج ،شہزاد ولد تاج گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے،مرنے والے جواد اور تمام زخمیوں کا تعلق گجر برادری سے ہے جبکہ فخرالزمان کا تعلق کشمیری گروپ سے ہے ،پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقعہ پر پہنچ کر نعشیں قبضے میں لیں اور زخمیوں کو پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں شدید زخمیوں کو راولپنڈی ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ااپریشن راولپنڈی سید علی، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد محمود گوندل، ایس ایچ او ٹیکسلا ملک یار محمود و دیگر واہ کے تھانوں کے ایس ایچ اوزو دیگر ذمہ داران تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال پہنچ گئے، بھاری نفری تعنیات کر دی گئی ،دونوں گروپوں میں مزید کشیدگی کا سخت خطررہ موجود ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر