نیپراجاگراں ہائیڈل پراجیکٹ کی 2011سے رکی رقم پی ڈی اوآزادکشمیر کو دینے پرراضی
مظفرآباد(بیورپورٹ)جاگراں ہائیڈل پراجیکٹ کے حوالے سے 2011سے رکی ہوئی رقم نیپرا نے پی ڈی او آزاد کشمیر کو دینے کی رضا مندی ظاہر کر دی۔آزاد حکومت کو چیئرمین پی ڈی او اور ایم ڈی کی کوششیں رنگ لائی۔سابقہ واجبات کے چار ارب روپے سے زائد جبکہ اب ماہانہ اڑھائی کروڑ روپے معاہانہ آزاد حکومت کو ملیں گے۔نیپرا نے جاگراں ہائیڈل پراجیکٹ جسکی بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن جاتی ہے کے واجبات 2011سے روک رکھے تھے اس حوالے سے چیئرمین پی ڈی او راجہ نثار احمد اور ایم ڈی پاور بورڈ مشتاق گورسی کی کوششیں رنگ لائیں اور نیپرا نے چار ارب روپے سے زائد رقم پی ڈی او کو دینے کی رضا مندی ظاہر کر دی۔