پانی کی قلت،یوسی 76 اور77 کے مکینوں کا واسا کیخلاف احتجاج

پانی کی قلت،یوسی 76 اور77 کے مکینوں کا واسا کیخلاف احتجاج

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)یونین کونسل فیصل کالونی اور چکلالہ کے مکینوں نے واسا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ واسا کا قبلہ بھی درست کریں ماہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں اور شدید گرمی میں غریب عوام کو پانی کی بوند تک میسر نہیں ہے شاہ خالد کالونی کے مکینوں شیخ انصر راجہ شا ہد،فہیم راجہ اظہر حسین غلام علی و دیگر نے واسا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شاہ خالد کالونی میں نام طارق نامی شخص خود کو واسا کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے غریب عوام سے لاکھوں روپے پانی کے نام پر بٹور رہا ہے جس کے اطلاع واسا کے افسران کو تحریری طور پر دی ہے مگر واسا کے افسران اس کیخلاف کاروائی نہیں کر رہے جبکہ شاہ خالد کالونی کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں انھوں نے کہا کہ واسا کے افسران ڈائریکٹر ریونیو چوہدری صفدر اور ایس ڈی او ملک جاوید نے تین دن کے اندرپانی کے مسلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی مگر دس دن گزر جانے کے باجود ابھی تک نہ ہی پانی دیا گیا اور نہ ہی جعلی واسا کے ملازم کے خلاف قانونی کاروائی کی گی ہے ۔اہلیان یونین کونسل فیصل کالونی اور چکلالہ کے مکینوں نے دو دن تک پانی کے مسلہ حل نہ ہونے پر واسا آفس کا گھیراو کرنے کی دھمکی دے دی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش آئے گا تو اس کی تمام تر ذمہ داری واسا پر ہو گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر