کسی گروپ کا نہیں ایم کیوایم کا امیدوارہوں،سردار احمد

کسی گروپ کا نہیں ایم کیوایم کا امیدوارہوں،سردار احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سید سرداراحمد نے کہاہے کہ میں نے ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے نامزدگی فارم جمع کرایا ہے، مجھے ایم کیو ایم بہادر آباد اور پی آئی بی دونوں نے کاغذات جمع کرانے کا کہا تھا، میں صرف ایم کیو ایم کا امیدوار ہوں، 13 جون کو اسکروٹنی کے لیے بلایا گیا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔سید سرداراحمد کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حصہ لوں گا میں کسی گروپ کا نہیں ایم کیوایم کا امیدوارہوں۔ ایم کیو ایم کے رہنما کامران اخترنے کہاکہ میرے حلقے کا سب سے بڑا مسئلہ صاف پانی کی فراہمی ہے، گزشتہ حکومت بلدیہ ٹاؤن کو پانی فراہم کرنے میں ناکام رہی، بلدیاتی اختیارات وزیر اعلی نے سنبھال رکھے تھے اورانہوں نے اداروں کو بے بس کردیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...