مقدمات میں ملوث افراد کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی تیاریاں

مقدمات میں ملوث افراد کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی تیاریاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اور مقدمات میں ملوث افراد کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔حساس اداروں نے ایم کیو ایم اور امن کمیٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تفصیلات جمع کرلی ہیں ۔انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق مقدمات میں نامزد امیدواروں کو انتخابات سے دور رکھنے کا عمل شرو ع ہوگیا ہے ۔حساس اداروں نے ریٹرنگ افسران سے امیدواروں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں ۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرستیں طلب کی گئی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک جمع ہونے والے ایم کیو ایم کے امیدواروں ،امن کمیٹی اور گینگ وار کے حمایت یافتہ امیدواروں کی بھی تفصیلات جمع کرکے جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...