سابق ایم پی اےء علی حسن ھکڑو تحریک انصاف میں شامل

سابق ایم پی اےء علی حسن ھکڑو تحریک انصاف میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کو سندھ میں ایک اور بڑی کامیابی قمبر شہدادکوٹ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے اور پیپلزپارٹی رہنماء علی حسن ھکڑو تحریک انصاف میں شامل بیٹو جتوئی میں سابق وزیراعلیٰ سندھ و مرکزی رہنماء پی ٹی آئی لیاقت علی جتوئی کی رہائشگاہ پر ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ سے اچھی شہرت والے پڑھے لکھے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں پی ٹی آئی صرف ایک پارٹی ہی نہیں پر جدوجہد کی علامت ہے عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد میں تیزی سے سندھ کے لوگ شامل ہورہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں دھاندلی کا خدشہ ہے بار بار ہم کہہ رہے ہیں کہ انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے کالاباغ ڈیم سندھ کی مرضی کے سواء نہیں بن سکتا پیپلزپارٹی الیکشن کے وقت میں پنجاب میں کالاباغ کا شوشا چھوڑ کر ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...